WE News:
2026-07-23@23:53:37 GMT

کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ 4 دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ 4 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈرموں میں آئی ڈیز تیار کی گئی تھیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹو نیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمد کرلیے، بارودی مواد کو ڈی فیوز کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ضلع ملیر سمیت مختلف اضلاع کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کی سرچنگ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گھر میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد کے شبہ کی موجودگی میں گھر کی سرچنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تھا، گھر کے اطراف کے علاقے کو خالی کروایا گیا۔

سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران گھر میں موجود ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان: سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے، بعد ازاں انہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سے مقابلے میں زخمی 4 دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

4 دہشتگرد ہلاک سی ٹی ڈی شاہ لطیف ٹاؤن کراچی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 4 دہشتگرد ہلاک سی ٹی ڈی شاہ لطیف ٹاؤن کراچی بم ڈسپوزل اسکواڈ دہشتگرد ہلاک سی ٹی ڈی کیا گیا

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار