عمران خان کے لیے آواز اٹھانے پر پی ٹی آئی نامور عالمی کرکٹرز کی شکرگزار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے دنیا بھر کے ممتاز اور سابق بین الاقوامی کرکٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر آواز بلند کی۔
پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارٹی خصوصاً ان نامور کرکٹرز کے اقدام کو سراہتی ہے جنہوں نے انسانی ہمدردی اور انصاف کی بنیاد پر عمران خان کی حمایت کی۔
نامور کرکٹرز کی طرف سے خراجِ تحسینپی ٹی آئی نے جن عالمی شخصیات کے اقدام کو سراہا ان میں مائیکل آتھرٹن، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی ، گریگ چیپل، ایان چیپل، بلندرا کلارک، سنیل گواسکر، ڈیوڈ گاور، کم ہگس، ناصر حسین، کلائیو للائیڈ، کپل دیو،سٹیو واہ اور جان رائٹ شامل ہیں۔
بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ یہ کرکٹرز انصاف کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
انسانی حقوق اور طبی سہولتوں کا مطالبہپی ٹی آئی نے عالمی کرکٹ برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ایک عظیم سابق چیمپئن آل راؤنڈر کے ساتھ مبینہ سیاسی انتقام اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق اور ضروری طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، خصوصاً ان کی بصارت سے متعلق تشویش کے باوجود انہیں اپنی پسند کے ماہر ڈاکٹروں سے علاج کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
پارٹی نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے موجودہ اور سابق کرکٹرز اس معاملے پر یکجہتی کا اظہار کریں گے تاکہ عمران خان کو انصاف، وقار اور فوری طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔