اسلام آباد:

پاکستان کرکٹ کے موجودہ بحران اور روایتی حریف بھارت کے خلاف مایوس کن شکست پر ملک کے نامور صحافی ایاز خان پھٹ پڑے، انہوں نے پاکستانی ٹیم کی اہلیت پر اٹھنے والے سوالات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پی سی بی کے انتظامی ڈھانچے اور حالیہ فیصلوں کو ٹیم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ایکسپریس ڈیجیٹل کے مطابق ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹیم کو غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

موجودہ صورتحال 'انسانی غلطی' نہیں جان بوجھ کر کیے گئے 'بلنڈرز' کا نتیجہ ہے

ایکسپریس ڈیجیٹل کے لیے اپنے خصوصی تجزیے میں ایاز خان نے ٹیم مینیجمنٹ کی حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال 'انسانی غلطی' نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیے گئے 'بلنڈرز' کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس بہترین بینچ اسٹرینتھ موجود ہو اور آپ پھر بھی ناکام کھلاڑیوں پر تکیہ کیے رکھیں تو شکست آپ کا مقدر بن جاتی ہے۔

فخر زمان کو کیوں نہیں کھلایا؟

ایاز خان نے سوال اٹھایا کہ فخر زمان، جو ہمیشہ بھارت کے خلاف ایک 'ایکس فیکٹر' ثابت ہوئے ہیں، انہیں ایسے اہم ترین میچ میں کیوں نہیں آزمایا گیا؟ انہوں نے فہیم اشرف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بالنگ آل راؤنڈر کو صرف بیٹسمین کے طور پر کھلا کر بالنگ نہ کروانا کپتان اور کوچ کی عقل پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ٹیم کی بربادی کے ذمہ دار عاقب جاوید، وہاب ریاض اور مصباح الحق ہیں

ایاز خان نے سلیکشن کے عمل کو مینیج کرنے والی تین اہم شخصیات عاقب جاوید، وہاب ریاض اور مصباح الحق کو ٹیم کی بربادی کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پردے کے پیچھے بیٹھ کر فیصلے کرنے والی اس 'تکون' نے میرٹ کے بجائے اپنی 'پسند ناپسند' کو ترجیح دی، جس سے نہ صرف ٹیم کا توازن بگڑا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کا اعتماد بھی مجروح ہوا۔

ایاز خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انتظامی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان تین افراد کے سامنے اتنے بے بس ہیں کہ انہیں پورے ملک میں ان کا متبادل نہیں مل رہا، تو یہ ان کی اپنی انتظامی ساکھ اور عہدے کی توہین ہے۔

بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی کے بغیر نتائج نہیں بدلیں گے

تجزیہ کار نے کہا کہ پریماداسا جیسی پچ پر جہاں مخالف ٹیم کے فاسٹ بالرز شارٹ پچ گیندوں سے وکٹیں لے رہے تھے، وہاں ہمارے پاس نسیم شاہ جیسے بالر کو ڈراپ کرنے کا کوئی اخلاقی یا تکنیکی جواز نہیں تھا۔ ایاز خان نے بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک صائم ایوب، فرحان اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کو ان کے درست نمبروں پر نہیں کھلایا جائے گا، نتائج نہیں بدلیں گے۔

انہوں نے بابر اعظم کی موجودہ فارم اور ٹیم میں ان کے کردار پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اسٹار پرفارم نہیں کر رہا تو ٹیم کی خاطر اسے نیچے آنا ہوگا یا متبادل سوچنا ہوگا۔

پاکستان اب بھی بھارت کو ہرانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے

سابق بھارتی کرکٹرز اور میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ایاز خان نے پاکستانی شائقین کو امید دلائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "پاکستان اب بھی اس ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔"

ایاز خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کروڑوں پاکستانیوں کے لیے محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے اور اسے ایک 'ہوبی' (Hobby) کے طور پر نہیں بلکہ مکمل 'پروفیشنلزم' کے ساتھ چلانا ہوگا۔ انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ وہ اب بھی ہوش کے ناخن لے اور غیر جانب دارانہ فیصلے کرے، ورنہ پاکستان کرکٹ مزید تنزلی کا شکار ہو جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایاز خان نے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب بھی ٹیم کی

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا