بشری بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت مل گئی؛ علیمہ خان کو ناکہ پر روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
سٹی 42: بشری بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
فیملی ممبران ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے ۔ بشری بی بی سے ملاقات کے لیے بھابھی مہر النساء احمد اور مہر النساء شیخ روحی شیخ اڈیالہ جیل پہنچیں۔بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔
اڈیالہ روڈ پر ڈی ایچ اے ناکے کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے
پولیس نے دس سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔علیمہ خان کوپولیس نے ایک گھنٹہ سے چکری کے قریب روک رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :