تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، مہمانِ خصوصی یوسف بشیر قریشی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، معروف شاعر ڈاکٹر جاوید منظر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خانۂ فرہنگِ جمہوریۂ اسلامی ایران کے زیرِ اہتمام انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی، جس میں شہرِ کراچی سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والی تین سو سے زائد ممتاز علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانوں سے ہوا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، مہمانِ خصوصی یوسف بشیر قریشی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، معروف شاعر ڈاکٹر جاوید منظر نے خطاب کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض معروف اینکرپرسن آغا شیرازی نے انجام دیئے۔ جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے اپنے جامع خطاب میں بانی انقاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی انقلابی بصیرت، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت، مزاحمت کے تسلسل اور ظلم و استکبار کے خلاف استقامت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ تقریب میں معروف شاعر ڈاکٹر جاوید منظر نے فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کے حق میں پُراثر مناجات پیش کی۔

مہمانِ خصوصی یوسف بشیر قریشی نے ایران کے اپنے روحانی و ثقافتی تجربات بیان کرتے ہوئے ایرانی قوم کی خود انحصاری، شہداء سے وابستگی، اخلاقی اقدار اور مہمان نوازی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ محفل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے انقلابِ اسلامی کو ایک تناور درخت قرار دیتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کی بیداری اور مظلوم اقوام کی امید سے تعبیر کیا۔ اس تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما، ذاکرین، وکلا، اساتذۂ جامعات، سفارتی نمائندگان، شعرا، ادبا، فنکار، سیاسی قائدین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت نے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کی عملی تصویر پیش کی۔

پروگرام کے آخری مرحلے میں 120 پاکستانی شعرا کے کلام اور اس کے فارسی تراجم پر مشتمل کتاب ’’ندائے استقامت‘‘ کی رونمائی عمل میں آئی، جو فلسطین و لبنان کی مزاحمت سے اظہارِ یکجہتی کا ادبی مظہر ہے اور ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔ تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے، گروپ فوٹو سیشن، میڈیا انٹرویوز اور مہمانانِ گرامی میں کتابوں کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ مجموعی طور پر یہ تقریب کراچی میں ثقافتی و فکری سرگرمیوں کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جسے عوام اور معزز مہمانوں نے بھرپور پذیرائی دی اور جس نے اتحاد، مزاحمت اور ادبی یکجہتی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل