پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے، ہماری تحریک کراچی کو حقوق دلوانے کیلئے ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ دی جائے، کراچی کے ادارے کراچی کو واپس لوٹائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج روکنے والوں نے عملا کراچی کو ڈیتھ زون بنادیا ہے۔ ادارہ نورحق میں ایم پی اے محمد فرحان فاروق و دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وڈیرہ مائنڈ سیٹ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حق کیلئے احتجاج کرنے والوں پر بدترین ریاستی جبر اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پورے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے، لوگ اپنے حق کیلئے نکلیں تو کہتے ریڈ زون میں نہیں آسکتے، تحریک مزاحمت آگے بڑھے گی، رمضان المبارک کے دوران کراچی میں 13 بڑے جلسہ عام کریں گے، پورے شہر کو جینے دو کراچی مہم کے ساتھ کھڑا کریں گے اور کراچی کو اسکا حق دلاکر رہیں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا راگ الاپتی ہے مگر دو روز قبل ہماری پر امن احتجاجی ریلی پر پولیس کے ذریعہ بدترین تشدد کرایا، ہمارے کارکنوں نے صبر کا مظاہرہ کیا، آنسوگیس لاٹھی چارج کے باوجود ہمارے کارکنان ڈٹے رہے، کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ آج بھی کراچی میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں بھیجی جارہی ہیں، بھتے کی پرچیاں بھیجنے والوں کا سب کو علم ہے، جہانگیر روڈ کو بار بار تعمیر کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے، کراچی کو جینے کا حق دینا پڑیگا، کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمارے زخمی کارکنان جیل میں ہیں، ہم میگا سٹی گورنمنٹ چاہتے ہیں، کراچی کی ضرورت میگا سٹی گورنمنٹ ہے، تمام اختیارات اور وسائل پرسندھ حکومت قابض ہے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، تحریک مزاحمت آگے بڑھے گی، ہم ماہ رمضان میں جلسہ عام کریں گے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ پولیس نے ہمارے کارکنوں کو پکڑ کر کہا کہ کلمہ سناؤ، دوران حراست ہمارے 75 سالہ بزرگ کارکن رفیق کارکنان کو دل کا دورہ پڑا، ہم نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے، ہماری تحریک کراچی کو حقوق دلوانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ دی جائے، کراچی کے ادارے کراچی کو واپس لوٹائے جائیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ میگا سٹی گورنمنٹ پیپلز پارٹی کراچی کو کریں گے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار