ملتان:(نیوزڈیسک)وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد اور مضبوط معاشرے کی ضمانت ہے۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 20ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں انہیں جدید نصاب اور اعلی تعلیمی سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں پاکستان بھر میں دوسری جبکہ صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا یونیورسٹی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات میں تحقیق، جدت اور انڈسٹری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر مملکت اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کانووکیشن میں بی ایس اور ایم فل پروگرام کے 360 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز جبکہ مجموعی طور پر 20ویں کانووکیشن میں 14 ہزار 261 گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا