یکم رمضان کو ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر میں سرکاری و نجی بینکس کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک بمطابق 1447 ہجری کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے ملک بھر کے بینکس میں عوامی لین دین بند رہے گی اور تعطیل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیںرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
جدید ٹیکنالوجی کے باوجود رمضان اور عید کا چاند دیکھنے کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
سندھ میں رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار جاری
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ عوامی لین دین کا کام کرنے والوں کی چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل بروز بدھ پشاور میں ہوگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بمعہ ثبوت ارسال کریں گی اور پھر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔