سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی چیئرمین مولانا بشیر فاروقی قادری کے ساتھ آباد ہاؤس میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ہر صاحب حیثیت فرد کو فلاحی کاموں میں حصہ ڈالنا چاہیے، کراچی اور ملک کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں، آباد اور سیلانی کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے اور آباد فلاحی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایف سی ایریا میں 236 ایکڑ زمین کچی آبادی کی نذر ہو چکی ہے، چاہتے ہیں کہ سیلانی، آباد اور پاکستان سافٹ ویئر ایسوسی ایشن مشترکہ کاوشوں سے اس زمین پر آئی ٹی پارک قائم کریں جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بھارت میں بین الاقوامی کمپنیاں 17،17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں، پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کے لیے پالیسیاں بنانا ہوں گی، پاکستان کا 135 ارب ڈالر کا قرض اتارا جا سکتا ہے۔

مولانا بشیر فاروقی قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بگڑتے حالات سب کے سامنے ہیں اور ایسے حالات میں سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے حصے کا کام کریں، رمضان میں لوگ اللہ کی مخلوق کے لیے زکوٰۃ دیتے ہیں۔

سیلانی پاکستان کے علاوہ سات ملکوں میں خدمات انجام دے رہا ہے، برطانیہ، امریکا، سیریا اور غزہ سمیت دیگر ممالک میں کام جاری ہے، لوگ بھارت میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں تو اپنے ملک میں بھی کر سکتے ہیں، سیلانی نے 16 ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے فلاحی خدمات انجام دی ہیں۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان کبھی معاشی ترقی نہ کر سکے، سیلانی کا ہدف ہے کہ پاکستان میں کوئی بچہ بے تعلیم نہ رہے، بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور کوئی شہری بے علاج نہ رہے، آئی ٹی کی 4 ارب ڈالر سالانہ برآمدات میں ایک ارب ڈالر یعنی 280 ارب روپے سیلانی کی کاوشوں سے آتا ہے، بے روزگاری کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے، نوجوانوں کو نوکری کے بجائے اپنا کام کرنا ہوگا۔

آئی ٹی شعبے سے کئی نوجوان ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کما رہے ہیں، پاکستان میں شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح تشویشناک ہے، کراچی میں جدید ترین 12 منزلہ چائلڈ اسپتال کی تعمیر کا عندیہ دے دیا گیا ہے جو چار سال میں مکمل ہوگا، ایک منزل پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی، آباد سے اپیل ہے کہ اس منصوبے میں تعاون کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب ڈالر

پڑھیں:

طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ