ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے پارٹی الیکشنز، سہیل اکبر شیرازی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
آج ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے موقع پر مولانا سہیل اکبر شیرازی ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا سہیل اکبر شیرازی مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔ آج ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے صوبائی انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن تنظیمی دستور کے مطابق ہوئے جس میں اندرون بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور نے شرکت کیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کے احکامات کی روشنی میں منعقدہ انتخابات میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، ایمپلائیز ونگ کے سلیم صدیقی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا نے صوبائی الیکشن کرائیں۔ صوبائی صدر کے عہدے کے لئے تین امیدوار، سابق صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی اور سابق صوبائی صدر علامہ اکبر مطہری نے حصہ لیا۔ جن میں پولنگ کے عمل کے بعد مولانا سہیل اکبر شیرازی ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع کے رہنماؤں نے نو منتخب صدر مولانا سہیل اکبر شیرازی کو مبارکباد دی اور ان کی قیادت میں جنوبی بلوچستان کی ترقی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔