رمضان میں بجلی کی بلا تعطیل فراہمی یقینی بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
سٹی 42:وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکے احکامات جاری کردیے۔پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نےسحر وافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی سمیت تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالےاور سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔
سابق ایم پی اے قربان علی چوہان پیپلز پارٹی میں شامل
ہائی لاسز والے علاقوں کو انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے جبکہ لوڈمینجمنٹ کو سحر وافطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی گئیں ہیں۔پاور ڈویژن کے مطابق فیصلے کامقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے ۔
پہلا روزہ 18 یا 19 فروری کو؟ سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔