پی ٹی آئی دھرنے کی کوشش کرے تو انجام کا اندازہ ہو جائے گا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی کو احتجاج یا دھاوا بولنے کا شوق ہے تو وہ آزما کر دیکھ لے، حکومت پوری طرح تیار ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کا فوری جواب دیا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں ریڈ زون اسلام آباد میں دھرنا دے کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے حکومت نے مؤثر حکمت عملی سے سنبھال لیا، روزانہ ایسی سرگرمیاں ملک کے مفاد میں نہیں، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج ہر شہری اور جماعت کا آئینی حق ہے، مگر احتجاج کے نام پر انتشار یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بعض عناصر سیاسی فائدے کے لیے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر حکومت ایسے عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر داخلہ نے خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ عدالت واضح حکم دے چکی ہے کہ بند شاہراہیں فوری کھولی جائیں، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور جو افراد سڑکوں کی بندش میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،عوام کو مشکلات میں ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کا اولین مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور معمولاتِ زندگی کی روانی برقرار رکھنا ہے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو ریاستی ادارے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ کی کوشش کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم