راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ضیاء الحق شہید)کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہوگئے،اشفاق احمد کنوینئر،چودھری نوید حفیظ،محمد شاکر اور چودھری عبد الراشد نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیئے۔پارٹی کے بانی اور سربراہ محمد اعجاز الحق تین سال کے لئے پارٹی صدر جبکہ دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر محمد اسماعیل قریشی ، سیکرٹری جنرل کامران انجم اور سیکرٹری اطلاعات معروف صحافی چودھری غلام ربانی بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداران میں محمد طارق،عبداللہ خان،سید اعجاز حسین شاہ،محمد مغاہد اور شکیل حسن قیصر نائب صدور،محمد رشید،محمد شہباز اور ملک محبوب احمد جوائنٹ سیکرٹری،عدنان مجید سیکرٹری اوورسیز،محمد عظیم عقیل سیکرٹری فنانس اور لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان ملک شہریار اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ منتخب ہو گئے۔اسی طرح پنجاب میں غلام مرتضی صدر ، محمد نعمان جاوید سینئر نائب صدر ، شیخ خورشید احمد عادل ، چودھری محمد نواز ، میاں اشرف محمود قریشی ، میاں ساجد حسین انجم(فیصل آباد)، ملک ریاض الدین اعوان ، محمد عرفان بشیر چودھری اور بشیر احمد چودھری(فیصل آباد) نائب صدور،چودھری محمد ریاض خان،محمد سرور اور محمد ارشد جوائنٹ سیکرٹری منتخب جبکہ سندھ سے اشرف علی خان صدر ، سردار علی چیف آرگنائزر اور میاں عمر سعید جنرل سیکرٹری ،عبدالوہاب،محمد طیب سردار،محمودالرحمن نائب صدور، بلوچستان سے میاں صلاح الدین صدر ، عبدالاحد نائب صدر،داد محمد،محمد علی اور محمد نعیم شاہد جوائنٹ سیکرٹری منتخب اور کے پی کے سے کامران انجم صدر ، سید لیاقت حسین شاہ سینئر نائب صدر اور شاہد نواز خان جنرل سیکرٹری،سردار عبدالعظیم شاکر نائب صدر،ظہیر احمد جوائنٹ سیکرٹری اور خان عزیز سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔تمام منتخب عہدیداران کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پارٹی سے وابستہ افراد سمیت دیگر نے محمد اعجاز الحق سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری