data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کراچی کے سٹی کونسل اراکین کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مفتی خالد سے ملاقات کی، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں تفصیلی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

سیف الدین ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی ناکام ہوچکے ہیں اور شہر کے ہر شعبے میں بدترین صورتحال ہے، پیپلز پارٹی 18 سال سے کراچی کے لیے کچھ قابلِ ذکر فراہم نہیں کر سکی اور آئندہ بہتری کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد نے جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے دوران ہر شعبے میں بدانتظامی، لوٹ مار اور کرپشن کے معاملات پر مکمل اتفاق رائے قائم کیا۔ مسلم لیگ ن، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے اتحادی ارکان سے بھی رابطے جاری ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض ارکان سے انفرادی ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔

 سیف الدین ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ اگر خفیہ رائے دہی کا موقع دیا جائے تو پیپلز پارٹی کے تین چوتھائی ارکان بھی عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے۔

مفتی خالد نے ملاقات کے دوران وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن کا وفد شہر کے مسائل اور سٹی کونسل میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کے لیے آیا ہے، جماعت اسلامی کی تجاویز پر اپنی قیادت سے بات کی جائے گی اور مشاورتی عمل جاری رہے گا تاکہ شہر کے بہتر مستقبل کے لیے فیصلے کیے جا سکیں۔

وفد میں سٹی کونسل کے اراکین نعمان الیاس، عمیر اکرم اور تیمور احمد شامل تھے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مفتی خالد، مصطفی برکی اور دیگر موجود تھے۔

 سیف الدین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ پانی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سڑکوں اور امن و امان سمیت کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں بہتری آئی ہو۔ انہوں نے گل پلازہ سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نظام کی ناکامی اور کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے اور موجودہ میئر کی قیادت میں نہ منصوبے درست انداز میں منظور ہو رہے ہیں اور نہ ہی عملی اقدامات زمین پر نظر آتے ہیں۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور قابض میئر و پیپلز پارٹی کی حکومت سے شہر کو نجات دلانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈوکیٹ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار