کراچی میں پولیس اہلکار نے گھریلو ناچاقی اور پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں واقع فلیٹ میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال بلاک 11 میں واقع نازش اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر مقیم گلستان جوہر میں تعینات پولیس اہلکار طلحہ نے لائسنس یافتہ پستول سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایچ او گلستان جوہر نوید سومرو نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 11 نازش اپارٹمنٹ کی دوسری منزل کے فلیٹ سے سالہ طلحہٰ ولد قدیر احمد کی کنپٹی پر گولی لگی لاش ملی، متوفی پولیس اہلکار اور گلستان جوہر تھانے میں تعینات تھا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں والد اور بہن موجود تھے جبکہ متوفی کے والد کا بائی پاس ہوا ہے تو وہ اپنے کمرے میں تھے، اسی دوران متوفی طلحہٰ نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دلبرداشتہ اور پریشان تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔