ٹائر جلا کر سڑک بند کریں، پولیس آنے سے قبل غائب ہو جائیں، پی ٹی آئی کا یہ نیا احتجاج کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ کبھی کنٹینر پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جاتا ہے، کبھی دھرنا دیا جاتا ہے اور کبھی احتجاجی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ تاہم اب احتجاج کا ایک نیا طریقہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے تحت اہم شاہراہوں کو بند کیا جاتا ہے اور پولیس کی آمد سے قبل کارکنان موقع سے منتشر ہو جاتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اسلام اباد کے ریجنل صدر عامر مغل نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو احتجاج کا ایک نیا طریقہ بتایا ہے، اس طریقے کے تحت ابھی اسلام آباد کے گردونواح میں احتجاج ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس احتجاج کو مؤثر سمجھا جا رہا ہے اور خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کے اس طریقہ کار کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔
گزشتہ رات مرکزی صدر ISF پاکستان امجد شاہ اور اسلام آباد کے جوانوں نے ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد بند کر دی، سڑک پر ٹائر رکھ کر ان کو آگ لگا دی، آئی ایس ایف کا جھنڈا لہرایا اور پولیس کے آنے سے قبل غائب ہو گئے۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) February 17, 2026
اس احتجاج کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے کہ پہلے چند نوجوان موٹر سائیکلوں پر ماسک پہن کر کسی خاص مقام پہنچتے ہیں، کسی بھی بڑی شاہراہ پر ٹریفک کو روکنے کے لیے ٹائر بچھائے جاتے ہیں اور پھر ان پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دیتے ہیں، اس سے ٹریفک رک جاتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
احتجاج کے مقام سے ایک ڈیڑھ کلومیٹر پہلے موٹر سائیکل پر مخبر کھڑے کیے جاتے ہیں، جو پولیس کے آنے کی اطلاع دے دیتے ہیں اور اس اطلاع کو سنتے ہی احتجاج کرنے والے وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں، اس طرح نہ پولیس ان کو دیکھ سکتی ہے اور نہ ہی معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ احتجاج کس نے کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اس احتجاج کو سوشل میڈیا پر بھی بڑا مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔
گزشتہ رات بھی مرکزی صدر آئی ایس ایف پاکستان امجد شاہ اور آئی ایس ایف اسلام آباد کے جوانوں نے اس احتجاجی طریقہ کار کے تحت ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد بند کر دی، سڑک پر ٹائر رکھ کر ان کو آگ لگا دی، آئی ایس ایف کا جھنڈا لہرایا اور پولیس کے آنے سے قبل غائب ہوگئے۔
پی ٹی آئی اس طریقہ احتجاج پر ناقدین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی احتجاج سوشل میڈیا وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی احتجاج سوشل میڈیا وی نیوز سوشل میڈیا اسلام آباد ئی ایس ایف جاتے ہیں ہے اور رہا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔