data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260218-01-10
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی اختلافات کا معاملہ، صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری بلاول ہاؤس لاہور میں 2 روز قیام کریں گے، صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نئے عہدیداروں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری لاہور میں اہم مشن پر لاہور پہنچے ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جو تنظیم سازی ہوئی ہے اس پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور بلاول زرداری کے بیرون ملک چلے جانے پریہ معاملہ آصف زرداری نے اپنے ہاتھ میں لے لیا، اب صدر آصف علی زرداری اختلافات سلجھانے لاہور پہنچے ہیں۔ تنظیمی معاملات بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلوں کا امکان ہے، ناراض رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا، پنجاب میں پارٹی کو فعال نہ کرنے پر پنجاب قیادت پر دباؤ بڑھ گیا۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کے اعتراضات بر قرار ہیں، پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے اتحادی ہونے کے باوجود پنجاب حکومت ہمیں منہ نہیں لگا رہی، متعدد اجلاس بے نتیجہ رہے، پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی قیادت کے سامنے بھی تحفظات رکھے۔ بعد ازاں یہ معاملہ بھی آصف زرداری نے اپنے ہاتھ میں لے لیا، اس کے باوجود پیپلزپارٹی پنجاب سے جو 2 تحریری معاہدے پنجاب حکومت نے کیے تھے ان پر پیش رفت صفر رہی۔ پنجاب حکومت کے ساتھ اتحادی معاملات کا ازسرنو جائزہ لیے جانے کا امکان ہے، آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہیں تو پنجاب کی سیاست میں نئی ہلچل کا امکان ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پنجاب ا صف علی زرداری پنجاب حکومت

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ