data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260218-01-13
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 3 مارچ تک ملتوی کردی ہے جبکہ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی حاضری استثنا کی درخواست ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے 12 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اور مزید کاروائی کیلیے استغاثہ کے آخری 2 گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج (بروز بدھ) تک ملتوی کردی ہے ،سابق چیئرمین سمیت 120 سے زائد ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر شیریں مزاری اور اعظم سواتی سمیت دیگر سابق وزرا س اراکین اسمبلی سمیت متعدد ملزمان کے علاوہ سپیشل پراسیکوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے، تاہم سابق چیئرمین کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا جس پر عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔ دریں اثناء عدالت کے روبرو 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں علیمہ خانم کے وکیل نے حاضری سے استثناکی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ آج درخواست گزار کا سابق چیئرمین سے جیل میں ملاقات کا دن ہے لہٰذا وہ پیش نہیں ہوسکتیں تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 12 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور مقدمہ کی سماعت آج (بروز بدھ) تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے دونوں آخری گواہان تفتیشی افسران کو طلب کر لیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سابق چیئرمین کرتے ہوئے کی سماعت تک ملتوی

پڑھیں:

راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

راولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

راولپنڈی: دورانِ ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔

جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار