data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260218-08-24
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے عمران خان کے معاملے پر بھرپور سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت آن بورڈ ہوتی تھی لیکن علیمہ خان معاملے کو ویٹو کر دیتی تھیں کہ اگر یہ بات مان لی تو معاملہ ختم ہو جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو احتجاج اوردھاوا بولنے کا شوق ہے تو یہ کوشش کرکے دیکھیں، ان کو لگ پتا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو آئین و قانون کے تحت سہولت فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی آنکھ کے علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا کسی معروف آئی اسپیشلسٹ کا نام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انھوں نے کہا ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، جس پر ہم نے کہا یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے ہم نے بہترین سرکاری اور نجی ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، محسن نقوی نے کہا سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا ہم علاج سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، ہم نے کہا اگر ڈاکٹر کہیں گے تو ایک ہفتے کیا دو ہفتے تک بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کر دیں گے، علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہا کہ ہم یہ مان گئے تو ہمارا ایشو ڈاؤن ہو جائے گا، علیمہ خان کی وجہ سے میڈیکل چیک اپ نہیں ہو سکا، اس معاملے میں بھر پور قسم کی سیاست کھیلی گئی ہے، اگر آپ کی نیت ٹھیک ہوتی تو آپ پہلے روز ہی مان جاتے، سیاسی لیڈر آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علیمہ خان معاملے پر ویٹو کر دیتی تھیں، یہ اس معاملے کو کیش کرنا چاہتے تھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں انجکشن لگنا تھا، ہم نے احتیاطاً اسپتال جاکر بانی پی ٹی آئی کو انجکشن لگوایا، کوئی بھی قیدی ہو ، اس کو علاج کی ضرورت ہے تو یہ ہمارا فرض ہے، لیکن ملک میں دیگر قیدی بھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا ملتا ہے وہ سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے، پھر یہ روڈ بلاکس، لوگوں کو تنگ کرنا کیوں؟ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو احتجاج اوردھاوا بولنے کا شوق ہے تو یہ کوشش کرکے دیکھیں، ان کو لگ پتا جائے گا۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دے کر خرابی کی کوشش کی گئی، اس معاملے کو ہم نے سنبھال لیا لیکن روز روز یہ کرنا مناسب نہیں، اس طرح کا تماشا بنانا بالکل غیرمناسب ہے اور لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، عدالت کا فیصلہ آچکا کہ کے پی میں بند سڑکوں کو بحال کیا جائے، کسی اور کے عزائم میں اپنی سیاست کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، ہم عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا صحافیوں کو لے جا کر دکھانا چاہیے کہ وہاں جو سہولیات ہیں وہ دیکھیں، حکومت اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی، آپ کے پاس کل میڈیکل رپورٹ بھی آ گئی ہے اور اس میں تمام چیزیں تھیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کو ا پی ٹی ا ئی کی وزیر داخلہ محسن نقوی اس معاملے کے معاملے علیمہ خان معاملے پر علاج کے جائے گا

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی