حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کے لیے آؤ‘ ہم آگئے تو اب ملاقات کیوں نہیں کرائی؟ بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے کہنے پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم ملاقات منگل کوبھی نہ ہوسکی، رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت کہہ رہی ملاقات کے لیے آؤ اور ہم آئے ہیں تو ملاقات کیوں نہیں کرائی؟ یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ اڈیالہ روڈ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہر بندہ سمجھتا ہے بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی مستند خبر آئے گی، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے، ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے میں ملک کرائسز میں ہے، ملاقات ہوجاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتا چل جاتی مگر آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کرانی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروری 2025ء سے لیڈرشپ کی ملاقات بند ہے، کچھ بھی کرلیں پاکستان کی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے، ہمارا بنیادی مطالبہ یہ تھا بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا مطالبہ تھا بانی فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے حکومت نے کہا ضرور! آپ اڈیالہ آجائیں اور ہم آگئے، یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے اور ہم نہیں آتے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم بطور وکیل آج یہاں آئے ہیں، ہمارے مقدمات عدالت عظمیٰ اور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، کیسے ممکن ہے آپ ایک شخص کے خلاف اتنے مقدمات چلائیں لیکن وکلاء کو ملنے نہ دیں یہ ہمارا بنیادی حق ہے کہ ہم بانی سے ہدایات لیں مگر آج ہمیں بطور وکیل نہیں ملنے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کا حق ہے وہ اپنی فیملی سے ملیں جو بات ان کے ذہن میں ہے وہ بتائیں، فیملی کا بھی حق ہے جو بات ہے وہ باہر آکر ہمیں بتائے، یہ کیسے ممکن ہے آپ کسی کو بات کرنے سے روکیں، یہ کہنا بانی کی فیملی سیاسی بات نہیں کرے گی سراسر غیر آئینی ہے، ہماری کوئی بیک ڈور بات نہیں چل رہی جو بات ہوگی فرنٹ ڈور سے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی معائنے میں گوہر صاحب نے شریک ہونے سے ٹھیک انکار کیا، فیملی کا حق تھا وہ طبی معائنے کے وقت موجود ہو ہم میں سے کوئی بھی جاتا قوم کو تسلی نہیں ہونی تھی، شفافیت کا تقاضا تھا فیملی رکن یا ذاتی معالج وہاں موجود ہو، ایک وکیل کا یا سیاسی رہنما کا وہاں ہونا بے معنی تھاہم خانہ پری کے لیے نہیں جانا چاہتے تھے ہم نے طبی معائنے میں شریک نہ ہوکر کوئی موقع ضائع نہیں کیا ہم شریک ہوتے تو اسے استعمال کیا جانا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :