اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا بڑی سعادت ہے، اقبال خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹک (جسارت نیوز ) اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا بہت بڑی سعادت اور عظیم نیکی ہے متقی لوگوں کی صفات میں سے تیسری اہم صفت اللہ کے عطا کردہ رزق میں سے اس کی راہ میں مال خرچ کرنا ہے جماعت اسلامی موصول شدہ زکوٰۃ و اعانتیں متعلقہ مدات میں ہی خرچ کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل اٹک کی انفاق فی سبیل اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقبال خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی امیر ضلع سردار امجد علی خان ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال امیر تحصیل میاں محمد جنید اور امیر جماعت اسلامی یو سی گولڑہ مولانا محمد افضل منصوری نے کیا اقبال خان نے کہا کہ ارکان و کارکنان ، عوام اور مخیر حضرات کی طرف سے موصولہ عطیات جماعت اسلامی اسی جگہ پر خرچ کرتی ہے جس کے لیے اسے موصول ہوتے ہیں اللے تللوں اور اپنی ذات پر خرچ نہیں کرتی غلبہ اسلام کے لیے جو جدوجہد ہم کرتے ہیں وہ عین دینی تقاضا کے مطابق ہوتا ہے اللہ تعالی مومنین و صالحین کو اپنا فضل عطا فرما کر آزماتا ہے جو اللہ کے بندے ہوتے ہیں وہ اللہ کی راہ میں اور اس کے ضرورت مندوں پر بے دریغ خرچ کرتے ہیں زکوٰۃ اسی لیے صاحب استطاعت پر فرض کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضرورت مند بھائیوں کا خیال رکھیں اس میں اخفا یعنی چھپ کر دینا بہت ضروری ہے یعنی اپنے حاجت مند بھائی کی مدد اس طرح کی جائے کہ دوسرے کو کسی صورت پتہ نہ چلے انفاق فی سبیل اللہ کے لیے اللہ کا حکم ہے کہ ضرورت مند کی مدد کر کے کسی طرح کی اور کسی وقت بھی جتایا نہ جائے انفاق فی سبیل اللہ کا مطلب ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا عین عبادت،رضائے الہی کا حصول اور فلاح اخروی ہے موجودہ حالات میں انفاق فی سبیل اللہ کی اشد ضرورت ہے جو اسے اختیار کرے گا وہ دنیا و آخرت دونوں میں لازماً کامیاب ہوگا اور جو اس سے پہلو تہی کرے گا وہ ناکام اور اللہ کے سخت عذاب کا مستحق ہوگا انہوں نے اپیل کی کہ اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے دل کھول کر مستحقین کے لیے عطیات جمع کرائیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بہت اجر ملے گا اور کامیابی نصیب ہوگی اختتامی دعا سے کانفرنس کا اختتام ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اللہ کی راہ میں جماعت اسلامی اللہ کے کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔