پاک بحریہ کا جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر جدہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
جدہ (امیر محمد خان سے) پاک بحریہ کا جدید جنگی جہاز خیبر کیپٹن علی رضا کی قیادت میں خیر سگالی دورے پر جدہ اسلامک پورٹ پہنچ گیا۔ جہاز پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، ڈپٹی قونصل جنرل، قونصلیٹ افسران سعدیہ وقار نساء غلام حسین، عبداللہ گھمن، عمران علی، عبدالوہاب سومرو، سعدیہ خان، فہد چوہدری، اذکاء ظفر عاکف جاوید، زینب اسد اور دیگر سفارتی افسران نے شرکت کی۔ عشائیہ میں سعودی تاجروں، سعودی بحریہ کے افسران، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین چوہدری شفقت محمود مسعود پوری، چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چوہدری تصور حسین، ڈاکٹر شریف زمان، ابو ماجدی، ملک عابد اعوان، جان گلزار، ممتاز اختر کاہلو اور دیگر معززین نے شرکت کی، جبکہ تقریب میں سعودی بحریہ کے افسران بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور کیپٹن علی رضا نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ کیپٹن علی رضا نے کہا کہ پی این ایس خیبر حال ہی میں ترکی سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ اس کا پہلا بین الاقوامی خیر سگالی دورہ ہے۔ یہ جہاز جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مکمل جنگی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فتح کردہ قلعہ خیبر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جدہ کے بعد جہاز واپسی کے سفر پر روانہ ہوگا۔ قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ پی این ایس خیبر کا یہ دورہ نہ صرف پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے جس میں مشترکہ فوجی مشقیں، تربیتی پروگرام، انٹیلی جنس تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ مہمانوں نے جہاز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے سعودی بحریہ کے افسران اور جہاز کے کپتان علی رضا کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔ پرتعیش عشائیہ کے بعد کیپٹن علی رضا اور قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے معزز مہمانوں کو الوداع کیا۔ شرکاء نے سعودی دوستی اور دفاعی اعتماد پر خوشی کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قونصل جنرل سید مصطفی کیپٹن علی رضا پاک بحریہ بحریہ کے
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :