تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کی نسٹ قیادت سے ملاقات، تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نےنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے طلبہ اور اساتذہ کے تبادلہ پروگراموں کے آغاز، مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر عمل درآمد، اور دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کار کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔

سفیر نے تعلیمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور تاجکستان کی جامعات اور نسٹ کے درمیان براہِ راست تعاون کو فروغ دینے کے لیے تاجکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ یونیورسٹی کی قیادت نے بھی باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں جانب سے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ یہ ملاقات تاجکستان اور پاکستان کے درمیان سائنسی و تحقیقی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے اور تعلیم کے میدان میں شراکت داری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہیوسٹن میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز: پہلی تراویح ادا کی گئی، پہلا روزہ آج رکھا جائے گا ہیوسٹن میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز: پہلی تراویح ادا کی گئی، پہلا روزہ آج رکھا جائے گا امریکی اداروں پر روسی حملے، یوکرین کا سخت ردِعمل ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت، کیا معاہدہ قریب ہے؟ ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف احسن اقبال کی ڈھاکہ میں بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی عمران خان نے مجھ سے کہا تھا یہ لوگ مجھے ماردیں گے، عظمی خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سے ملاقات

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت