بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کی اپیل مسترد، عمر قید برقرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں منشیات کے عادی شوہر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مرد عورتوں کے محافظ ہیں، ان کے قاتل نہیں۔
عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ برقرار رکھا جس میں مجرم وارث مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا تھا۔ 3 رکنی بینچ، جس میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے، نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ خواتین معاشرے کی برابر کی شہری ہیں اور انہیں تحفظ، عزت اور وقار حاصل ہے۔ فیصلے میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ معمولی تنازعات پر خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جن کی ایک بڑی وجہ منشیات کی لت بھی ہے۔
عدالت نے ریاست کو ہدایت کی کہ وہ جامع قانون سازی، مؤثر نفاذ اور معاون پروگراموں کے ذریعے خواتین پر تشدد کے سدباب کو یقینی بنائے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کے تحت یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے جولائی 2015 کی شب اپنی بیوی اور 2 کمسن بچوں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون جانبر نہ ہو سکی۔
میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ سر پر شدید چوٹ اور دماغی زخم قرار دی گئی۔ ملزم کی کمسن بیٹی نے بطور عینی شاہد اپنے والد کے خلاف بیان دیا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ وقوعہ گھر کے اندر پیش آیا، اس لیے حالات کی وضاحت کی بنیادی ذمہ داری شوہر پر عائد ہوتی تھی، مگر وہ معقول جواب نہ دے سکا۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ وقوعے کے بعد ملزم کا فرار ہونا اور تدفین میں شریک نہ ہونا اس کے خلاف مضبوط قرائن ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے واضح پیغام دیا کہ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد ناقابل برداشت ہے اور قانون ایسے جرائم پر سخت مؤقف اختیار کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔