عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔ جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260218-01-17
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور میاں بیوی آدھے گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور حال احوال پوچھا۔ دوران ملاقات بانی پی ٹی آئی نے اپنی صحت اور آنکھ کے علاج سے متعلق آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ 7 سیل پر مشتمل ہے، سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے ملحقہ 35/37 کا لان بھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ سینکتے ہیں، 7 سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے، صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں محفوظ ماحول اور بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی خرچ پر جیل میں دستیاب کھانے پینے کی سہولیات سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اڈیالہ جیل میں
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔