data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا پولیس اور انتظامیہ نے مختلف مقامات پر بند سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبے کے 16 مقامات پر احتجاج کے طور پر سڑکیں بند کر رکھی تھیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر ہدایت کی تھی کہ سڑکیں کھولیں اور ٹریفک بحال کریں۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔

اسی طرح انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھول دیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے ایم 14 سی پیک پارک ٹول پلازہ بھی کلیئر کر دیا گیا، جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی کھول دیے گئے۔

اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بند سڑکیں کھولنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ سڑکیں چار روز سے بند ہیں، صوبے کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور لوگ جان سے جا سکتے ہیں، جبکہ رولنگ پارٹی اپنے ہی صوبے کے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے، اور ان کی جانب سے جو بھی درخواست آئے گی، وفاقی حکومت اسے پورا کرے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پشاور ہائی کورٹ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن