سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سٹی42: سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر دھرنا جاری، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر لیو اینکیشمنٹ کی بحالی اور پنشن میں کٹوتیوں کا خاتمہ کرے۔ مظاہرین نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
وزیر تعلیم کا مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ، بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ
احتجاج میں شریک ملازمین نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔