سوشل میڈیا پرمتحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کے انتقال کی خبریں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ابوظہبی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیاپرچلنے والی خبروں اور غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق، شیخ محمد بن زاید النہیان، جو متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران ہیں، انتقال کر گئے ہیں۔
تاہم، یہ خبریں سرکاری ذرائع یا کسی مستند نیوز ایجنسی سے تصدیق شدہ نہیں ہیں اور اس وقت اسے غیر تصدیق شدہ خبر ہی تصور کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق، یو اے ای کے صدر کی موجودہ سرکاری سرگرمیاں، بین الاقوامی ملاقاتیں اور دورہ جات جاری رہے ہیں، مگر ابھی تک کسی بھی سرکاری بیان یا پریس ریلیز کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ماہرین اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں صبر و تحمل کے ساتھ سرکاری تصدیق کا انتظار کرنا ضروری ہے تاکہ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔
یہ خبر جیسے ہی سرکاری سطح پر تصدیق ہوگی، اس کے مطابق تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔
BREAKING: ???????? Unconfirmed reports are claiming UAE Leader Mohamed bin Zayed is dead.
— Coinvo (@Coinvo) February 16, 2026
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے www.seccap.dgcs..gos.pk کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔
ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔