Jasarat News:
2026-06-02@23:15:22 GMT

بارکھان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد مارے گئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، تاہم سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر ایک مخصوص مقام پر کارروائی کی گئی، جہاں موجود مسلح افراد نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے عناصر تخریبی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

آپریشن کے بعد جائے وقوع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا، جسے تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی صوبے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں قیامِ امن تک ایسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا