کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے بعد خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا ایک اور بڑا معاملہ سامنے آ گیا ہے، جہاں جعلی سی اینڈ ڈبلیو کمپنی کے نام پر جاری کیے گئے چیکوں کے ذریعے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم نکلوا لی گئی، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث مزید تین کروڑ روپے کی ادائیگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ جعلی چیک سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ڈویژن کے نام پر جاری کیے گئے تھے۔ واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب تین مشکوک چیک متعلقہ افسران نے بروقت پکڑ لیے، جس کے باعث وہ کیش نہ ہو سکے۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی چیک بک نمبر 01030 کے ذریعے سرکاری رقم نکلوانے کی کوشش کی گئی۔

محکمے کے ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیف انجینئر کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر اور متعلقہ بینکوں سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جعلی چیک اسکینڈل میں نجی بینک کے عملے اور اکاؤنٹ آفس کے بعض افراد کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔

واقعے کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کروا دی گئی ہے اور پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو بھی معاملے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو باضابطہ طور پر صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

اُدھر عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس بڑے مالیاتی فراڈ کی شفاف تحقیقات کسی اعلیٰ ادارے کے ذریعے کروائی جائیں، جن میں نیب یا ایف آئی اے شامل ہوں، تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ اس مالیاتی اسکینڈل میں کون کون ملوث ہے اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل تفصیل کیا ہے۔ فی الحال مختلف پہلوؤں سے انکوائری جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم