سپریم کورٹ نے صحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سہراب برکت کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دفعہ 302 میں بھی ضمانتیں دی ہیں، اس کیس میں تو سزائے موت بھی نہیں ہے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ اس وقت پاکستان میں کتنے یوٹیوب چینلز چل رہے ہیں اور کہا کہ سہراب برکت نے انٹرویو کے دوران خود کچھ نہیں کہا، جس نے متنازع گفتگو کی وہ عدالت کے سامنے موجود نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل اس وقت کس مرحلے پر ہے۔ سہراب برکت کے وکیل بیرسٹر سعد رسول نے مؤقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزمہ صنم جاوید ہیں لیکن انہیں شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چالان جمع کرا دیا گیا ہے مگر دفاع کو اس تک رسائی نہیں دی گئی، فردِ جرم عائد نہیں ہوئی اور باقاعدہ ٹرائل شروع نہیں ہوا۔
عدالت کے استفسار پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ صنم جاوید کی تفتیش مکمل کرکے سپلیمنٹری چالان جمع کرا دیا گیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اگر ملزم نومبر 2025 سے گرفتار اور جوڈیشل ہے تو اب مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
ایف آئی اے کے وکیل راجہ علیم عباسی نے عدالت سے کل تک کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ فائل ابھی موصول ہوئی ہے، جائزہ لے کر عدالت کی معاونت کریں گے۔
سماعت کے اختتام پر عدالت نے سہراب برکت کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہراب برکت
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔