data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے پرامن اور نہتے کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنا پیپلز پارٹی کی دہشت گردی ہے۔ ریڈ زون کی بات کر نے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے پورے کراچی کو ڈیتھ زون بنا دیا ہے۔عوام کے حق کے لیے آواز بلند کر نے والوں پر شیلنگ، لاٹھی چارج، دہشت گردی کے مقدمات کیا یہی پیپلز پارٹی کی جمہوریت ہے؟منعم ظفر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک جاری رہے گی، رمضان المبارک میں کراچی بھر میں 13مقامات پر بڑے جلسہ عام کیے جائیں گے اور بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی ، عوام کو بیدار،متحریک اور منظم کیا جائے گا ، حکومت کو حق دینے پر مجبور کیا جائے گا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو میگا سٹی گورنمنٹ دی جائے اور تمام ادارے کراچی کو واپس لوٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کچے کے ڈاکوؤں کی حکومتی سرپرستی کی جا رہی ہے اور دوسری طرف پرامن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنان زخمی ہیںجبکہ جیل میں کارکنوں میں موجود5 زخمی کارکن بھی ہیں۔ ایک نوجوان کے پاؤں میں فریکچر ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز پیشی کے موقع پر ہمارے 75 سالہ بزرگ کارکن رفیق کو دل کا دورہ پڑا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔منعم ظفر نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت اختیارات ووسائل پر قابض ہے اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں،پیپلز پارٹی کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کا مجموعہ ہے،کراچی پورے پاکستان کا معاشی حب ہے مگر سندھ حکومت صرف اعلانات پر چل رہی ہے ، کبھی مرتضیٰ وہاب 46ارب روپے کا اعلان کرتے ہیں، کبھی مراد علی شاہ 84ارب کااعلان کرتے ہیں، پھر 21ارب کااعلان کیا جاتا ہے ، کراچی کو اعلانات نہیں بلکہ عملی تعمیر و ترقی چاہیے، جہانگیر روڈ پچھلے 5سال میں چوتھی مرتبہ تعمیر ہو رہی ہے اور بلامبالغہ ایک ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ 26 کلو میٹر طویل ریڈ لائن منصوبہ لاکھوں شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے، کریم آباد انڈر پاس نے مقامی کاروبار تباہ کر دیا ہے۔ تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے مگر منصوبے مکمل نہیں ہو رہے ، لاگت 3 گنا بڑھ چکی ہے،کریم آباد انڈر پاس کی لاگت ایک ارب 35کروڑ سے بڑھ کر3 ارب 81 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ ناتھا خان برج 12 مرتبہ ٹوٹ چکا ہے، گزشتہ2 ماہ میں کم وبیش 200 سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ہوئے، آج بھی سائٹ فیکٹری میں آگ لگی ہے، سانحہ گل پلازہ کو 1 ماہ گزرنے کے باوجود یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے۔ فائر بریگیڈ کا محکمہ عملی طور پر ناکارہ ہو چکا ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ آج بھی کراچی کا 50 فیصد سے زائد علاقہ پانی سے محروم ہے، 15,15 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، اسٹریٹ کرمنلز آزاد ہیں۔ صرف 1ماہ میں 5 ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے، جن میں 14 افراد جان سے گئے،3500 موٹر سائیکلیں اور 1600 زائد موبائل فون چھینے گئے۔بھتا مافیا تاجروں و صنعت کاروں کو پرچیاں بھیج رہی ہے، آئے دن لوگ ہیوی ٹریفک کے نیچے کچلے اور بچے گٹروں میں گر رہے ہیں۔ گزشتہ سال 27 افراد گٹروں میں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شہر کا انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور سڑکیں بننے کا نام نہیں لے رہیں۔پریس کانفرنس میں نائب امیر کراچی رارجا عارف سلطان ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کے سیکرٹری نجیب ایوبی ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعا ت صہیب احمد، نائب صدر وکے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہدبھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی جماعت اسلامی کراچی کو رہی ہے ہے اور چکا ہے

پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ