ایران کی صورتحال پر برطانوی وزیر اعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
امریکی صدر سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں کیر سٹارمر کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے اعلان کیا کہ گزشتہ شب وزیراعظم "کیر سٹارمر" اور امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ جس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ گفتگو میں غزہ کے بحران اور وہاں انسانی امداد کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم نے غزہ کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کی حمایت کی۔ دونوں سربراہان نے مڈل ایسٹ میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کی جانب سے جوہری مذاکرات میں نیک نیتی دکھانے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو ہرگز ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور، 48 گھنٹوں کی شدید مشاورت کے بعد اختتام کو پہنچا۔ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ اس اجلاس میں مختلف آراء پیش کی گئیں۔ ان پر سنجیدگی سے بحث کی گئی اور بالآخر ہم رہنماء اصولوں کے ایک سلسلے پر عمومی اتفاق رائے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا راستہ اب انہی اصولوں کی بنیاد پر جاری رہے گا اور فریقین ممکنہ معاہدے کے متن کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز