جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان وچیئرمین کشمیر کونسل شہبازشریف نے تعیناتی کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق جسٹس غلام مصطفیٰ کی چیف الیکشن کمشنرتعیناتی کی مدت 5 سال ہوگی۔ رواں سال جولائی میں آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔
آزادکشمیر کے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے وزیر اعظم پاکستان کو چیف،الیکشن کمشنر کیلئے 3 ناموں پرمشتمل پینل بھیجا تھا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کےخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہونے لگی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف، تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ: لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد سپریم کورٹ: لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کر دی وزیراعلیٰ کے پی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان جہانگیر ترین کامیاں چنوں میں گرلز ڈگری کالج بنانے کا اعلان ،5 ایکڑ زمین وقف کردی منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس: صحافی مطیع اللہ جان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیںCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔