کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے حوالے سے تنازعات کھل کر سامنے آگئے، پی ایس ایل سیزن 11 کے آغاز سے قبل ہی بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوٹ گئی۔

فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کا قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ حمزہ مجید فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں، پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

محمد شاہد کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شراکت دار حمزہ مجید کی جانب سے میری اجازت کے بغیر مزید شیئرز بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے جاری اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں، تاہم 24 فیصد شئیرز کے حامل حمزہ مجید مبینہ طور پر زیادہ پیسوں کے لالچ میں مزید لوگوں کو مہنگے داموں میرے حصے کے شیئرز بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد شاہد کے مطابق وہ 27 سال بعد پاکستان آئے ہیں اور یہاں بھاری سرمایہ کاری کرکے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ معاملات کو درست طریقے سے نہیں چلایا جا رہا، حمزہ مجید کی سرگرمیوں کا میرے وکلاء بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز لیگ کے حقوق او زیڈ ڈویلپرز کو رواں سال 8 جنوری کو اسلام آباد میں پی سی بی کی منعقدہ نیلامی میں ایک ارب 85 کروڑ روپے (تقریبا 6.

5 کروڑ ڈالر) میں فروخت کیے گئے، سیالکوٹ اسٹالینز فرنچائز 23 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 11 میں شریک ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کو فرنچائز کا صدر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، سیالکوٹ اسٹالینز نے منعقدہ آکشن میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر اسٹیو اسمتھ کی 14 کروڑ روپے کی بولی لگا کر براہ راست خدمات حاصل کی ہیں۔

فرنچائز نے محمد نواز کو 6 کروڑ 16 لاکھ، سلمان مرزا کو 3 کروڑ 94 لاکھ، احمد دانیال کو 2 کروڑ 24 لاکھ جبکہ سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔

صاحبزادہ فرحان کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں خریدا گیا، غیر ملکی کرکٹدز ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20 لاکھ، پیٹر سڈل 2 کروڑ 50 لاکھ اور تبریز شمسی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔ مزید براں جہانزیب سلطان، لشلن شا اور ڈیانو پاٹگیٹر کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیالکوٹ اسٹالینز لاکھ روپے میں پی ایس ایل محمد شاہد

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف