امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ رمضان المبارک کی آمد پر وائٹ ہاوس کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام مسلمانوں کو ماہِ مبارک کی آمد پر مبارکباد دی گئی ہے۔
وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ ہر رمضان روحانی تجدید اور خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے اور بہت سے امریکی شہریوں کے لیے یہ مقدس وقت نماز اور روزے پر زور دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ہمدردی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے جبکہ آزادی سے عبادت کرنے کا خدا کا دیا ہوا حق ہماری قوم کی پہچان اور ہماری خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔ بیان میں مزید لکھا ہے کہ اسی وجہ سے ہر روز، میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مذہب پر کسی بھی ظلم و ستم کے خوف کے بغیر عمل کیا جا سکے۔ ٹرمپ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں اس پر وقار اور خیر سگالی کے وقت پوری دنیا میں خوشیوں، برکتوں، اتحاد اور امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور اس مقدس مہینے کا اختتام عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال پر... آسٹریلوں ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14دہشت گرد ہلاک، 3اہلکار زخمی اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔