اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہو رہا ہے اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں، جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، علامہ ناصر عباس کے مطابق رمضان کے باعث دھرنا ختم کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہو رہا ہے اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں، جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صحت سے متعلق خدشات موجود ہیں اور ان کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے، بہنوں اور ڈاکٹرز سے ملاقات کرائی جائے تاکہ وہ مطمئن ہوسکیں۔
سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے خود دھرنا دیا اور پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کا احترام کیا گیا، تاہم قیادت کے اعلان پر اب دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ممبران سے پشاور میں حلف لوں گا، ایک کال دیں گے تو سب میرے ساتھ ہوں گے، پہلے تیاری ہوگی پھر لڑائی ہوگی، جیت حق اور سچ کی ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔