جاوید آفریدی کا سوشل میڈیا کے ذریعے مشہور ہونے والی لڑکی کو زلمی ویمن لیگ میں شامل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی ابھرتی ہوئی کرکٹر عینہ وزیر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں آئندہ زلمی ویمن لیگ میں شامل کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاوید آفریدی نے کہاکہ عینہ وزیر غیر معمولی ٹیلنٹ کی مالک ہیں اور ایسی صلاحیتوں کو درست پلیٹ فارم فراہم کرنا ضروری ہے۔
MashAllah, what an outstanding young talent Aina Wazir is!
Talent like this deserves a right platform.
This is why I am pleased to share that she will be part of our upcoming Zalmi Women League @ZWLofficial. A platform we’ve created for our girls to play, inspire and express…
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 18, 2026
انہوں نے بتایا کہ زلمی ویمن لیگ کا قیام اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے تاکہ لڑکیوں کو کھیلنے، اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور دوسروں کے لیے مثال بننے کا موقع مل سکے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عینہ وزیر کو کرکٹ کا مکمل سامان اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور مستقبل میں سائرہ جبین جیسی نمایاں کرکٹر بن سکیں۔
جاوید آفریدی نے متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ عینہ وزیر کی رابطہ تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی ٹیم فوری طور پر ان سے رابطہ کر سکے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوز زیر گردش ہے جس میں عینہ وزیر نامی لڑکی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے۔
یہ ہے آئینہ وزیر — جو لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہے، بہترین باؤلنگ کرتی ہے اور بیٹنگ بھی زبردست ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ @TheRealPCB آئینہ وزیر کو مستقبل میں ویمن کرکٹ میں شامل کرے تو پاکستان کو ایک بہترین کھلاڑی مل سکتی ہے۔ pic.twitter.com/mVQmcParjX
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 18, 2026
سوشل میڈیا صارفین اس کی کارکردگی کو سراہنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کررہے ہیں اسے ویمن کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینہ وزیر کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے، اور وہ ایک شہید کی بیٹی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان جاوید آفریدی زلمی ویمن لیگ سوشل میڈیا عینہ وزیر وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان جاوید ا فریدی زلمی ویمن لیگ سوشل میڈیا وی نیوز زلمی ویمن لیگ سوشل میڈیا
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :