Express News:
2026-07-23@23:56:27 GMT

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، شرکاء کا ملک گیر مطالعاتی دورہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔

پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔

شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ایف سی، بلوچستان کی ذمہ داریوں اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء اور مقامی صحافیوں کیلئے ایس ٹی سی ڈونگی کوٹلی آزاد کشمیر کے خصوصی دورہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شرکاء کو عسکری آلات کی نمائش، جدید آپریشنل مشقوں اور براہِ راست فائر کی مشق کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام شرکاء کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار