’ٹی از فنٹاسٹک‘، ابھینندن پاکستانی ریسٹورنٹ میں چائے پیش کرنے لگا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
بھارتی فائٹر پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمن کا مشہور جملہ ’ٹی از فنٹاسٹک‘ اب صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہا بلکہ لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ کے ذریعے گاہکوں کو چائے پیش کرتے ہوئے سننے کو مل رہا ہے۔
27 فروری 2019 کو پاکستانی حدود میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد چائے کے کپ کے ساتھ کہا گیا جملہ ’ٹی از فنٹاسٹک‘ وائرل ہوا اور ہیش ٹیگ کے طور پر کئی دن زیر بحث رہا۔ اب ریسٹورنٹ میں یہ جملہ روبوٹ کی زبانی سن کر کئی صارفین مسکرا اٹھے جبکہ چائے کے کپ کے ساتھ ابھینندن کی تصویر بھی ربورٹ پر نظر آ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’فنٹاسٹک چائے کے لیے پاکستان آنا ہوگا‘، چائے کے عالمی دن پر سچن ٹنڈولکر کو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا
صارفین نے اس آئیڈیا کو نہ صرف دلچسپ بلکہ شرارتی بھی قرار دیا۔ کچھ نے کہا کہ ’بھارتی واقعی ہماری چائے کے دیوانے ہیں‘جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by CallumAbroad (@callumabroad1)
واضح رہے کہ انڈیا نے 26 فروری 2019 کو فضائی کارروائی کے دوران بالاکوٹ میں بمباری کی تھی۔ ایک دن بعد پاکستان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران اپنی فضائی حدود میں بھارتی جنگی جہاز مار گرایا اور ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمن کو گرفتار کیا۔ دو دن بعد خیرسگالی کے تحت انہیں انڈیا کے حوالے کر دیا گیا۔
اس دوران ابھینندن کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری ہوا جس میں وہ چائے کی پیالی تھامے ہوئے تھے اور چائے کے بارے میں سوال پر کہا تھا ’ٹی از فنٹاسٹک‘۔ یہ جملہ آج بھی عوام میں دلچسپی کا باعث ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھینندن ابھینندن ورتھامن پاکستانی ریسٹورنٹ ٹی از فینٹاسٹک ویڈیو وائرل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھینندن ابھینندن ورتھامن پاکستانی ریسٹورنٹ ٹی از فینٹاسٹک ویڈیو وائرل ٹی از فنٹاسٹک چائے کے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔