انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آنے والی کئی بڑے ایونٹس کو بھارت سے آسٹریلیا منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کے لیے متبادل مقامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بھارت سے بڑے ایونٹس کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو ان کی میزبانی آسٹریلیا کو دیے جانے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ آسٹریلیا کے پاس آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا ایک مضبوط حالیہ ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان میں ہونے والے اس معاہدے کی وجہ سے اُٹھایا جا رہا ہے جس کے تحت مستقبل کے تمام بڑے ایونٹس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے میچز نیوٹرل وینیوز پر منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے 2024ء سے2027ء کے دوران ہونے والے ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا لیکن اب حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلادیش نے بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بڑے ایونٹس ا سٹریلیا کی وجہ سے بھارت سے

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی