صبا فیصل کی فروٹ چاٹ پر مداحوں میں بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی رمضان روٹین نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ساتھی مہمانوں کے ہمراہ افطار کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ کو ایک مقبول اسنیک سمجھا جاتا ہے اور صبا فیصل اسے تیار کرنے کا اپنا ایک منفرد انداز رکھتی ہیں، جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ وقت بھی مقرر کر رکھا ہے۔
دورانِ انٹرویو سینئر اداکارہ نے فروٹ چاٹ بنانے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رمضان میں دوپہر 12 بجے فروٹ چاٹ میں چاٹ مصالحہ شامل کر کے اسے تیار کر لیتی ہوں اور پھر اسے ایئر ٹائٹ باکس میں محفوظ کر دیتی ہوں، یوں میں افطار سے کئی گھنٹے قبل ہی اپنی فروٹ چاٹ تیار کر لیتی ہوں۔
مگر ان کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں اور ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
صارفین نے ان کے فروٹ چاٹ بنانے کے وقت پر اعتراض کیا ہے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’سحری میں ہی بنا کر رکھ دیا کریں۔‘
دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’ان کے فروٹ کالے بھی نہیں ہوتے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ان کی باتوں سے ایسا لگتا ہے یہ 200 سال پرانی خاتون ہیں۔‘
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فروٹ چاٹ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔