معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے رمضان سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے روزمرہ معمولات پر کھل کر گفتگو کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی۔ ماہِ رمضان میں سحر و افطار کے خصوصی اہتمام کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے اور گھریلو خواتین کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی اس میں بھرپور دلچسپی لیتی ہیں۔ صبا فیصل نے بتایا کہ وہ رمضان میں فروٹ چاٹ دوپہر تقریباً 12 بجے ہی تیار کر لیتی ہیں اور اسی وقت اس میں چاٹ مصالحہ بھی شامل کر دیتی ہیں، حالانکہ افطار شام میں ہوتا ہے۔ ان کے مطابق یہ ان کا ذاتی اور آزمودہ طریقہ ہے جس پر وہ برسوں سے عمل پیرا ہیں۔تاہم اداکارہ کا یہ بیان بعض سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور کئی خواتین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تیار کی گئی فروٹ چاٹ شام تک خراب یا سیاہ ہو سکتی ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ پھر تو پھل شام تک کالے ہو جاتے ہوں گے، جبکہ ایک اور نے اسے قدیم طریقہ قرار دیا۔ دوسری جانب متعدد صارفین نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کا اپنا انداز ہوتا ہے اور اگر کوئی برسوں سے کسی طریقے پر عمل کر رہا ہے تو اسے غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ‎گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل