’ایک طرف عمران خان کی بیماری اور دوسری طرف ٹک ٹاک کا شوق‘، سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور اردگرد کیمرا مین مختلف اینگلز سے تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
فلم کی شوٹینگ ہو رہی ہے ????
سہیل آفریدی اپنی ٹک ٹاک بنوا رہے ہیں pic.twitter.com/lllksgUmIp
— Safina Khan (@SafinaKhann) February 19, 2026
ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پر شدید تنقید کی گئی۔ صارف ابوذر فرقان نے کہا کہ ’اُدھر عمران خان کی آنکھ جا رہی ہے اور اِدھر ٹک ٹاک کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ ہر اینگل سے کیمرہ والا بیٹھا ہوا ہے، کمال نہیں ہو گیا‘۔
اُدھر عمران خان کی آنکھ جا رہی ہے اِدھر ٹِک ٹاک کی شوٹنگ ہو رہی ہے
ہر اینگل سے کیمرے والا بیٹھا ہوا ہے، کمال نہیں ہو گیا
pic.
— Abuzar Furqan (@AbuzarFurqan) February 18, 2026
دوسرے صارف احتشام مصطفیٰ نے کہا کہ میں نے کبھی سہیل آفریدی پر تنقید نہیں کی لیکن آج یہ شوٹنگ دیکھ کر مجھے بھی تکلیف ہوئی ہے۔ ہم مریم نواز کو ٹک ٹاکر کہتے ہیں لیکن یہاں ہمارے اپنے وزیراعلیٰ جو بہت بڑی ذمہ داری رکھتے ہیں وہ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں۔ انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔
میں نے کبھی سہیل افریدی صاحب کے اوپر تنقید نہیں کی لیکن اج یہ شوٹنگ دیکھ کے مجھے بھی تکلیف ہوئی ہم مریم نواز کو تو ٹک ٹاکر کہتے ہیں لیکن یہاں پر ہمارے اپنے ہی وزیراعلی جو ہے ان کے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے ان کو چاہیے کہ ذمہ داری کا احساس کریں pic.twitter.com/c4y5QiU53F
— Ahtsham mustufa (@Ahtshammpti) February 18, 2026
معید پیرزادہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی ضرورت پڑ گئی؟
اس ڈرامے کی ضرورت پڑ گئی؟ https://t.co/9G4dM1shtE
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) February 19, 2026
ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ کس فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے؟
یہ کس فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔۔؟ https://t.co/KrwIHFBq6X
— Baloch (@Sayasiat1) February 19, 2026
جہاں کئی صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں ایک سوشل مٰڈیا صارف نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے ہی نہیں بلکہ سبھی وزیر اعلیٰ نے شوٹنگ اور فوٹو شوٹ کے لیے باقاعدہ سوشل میڈیا ٹیمیں رکھی ہوئی ہیں جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں ان پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
سہیل آفریدی نے ہی نہیں بلکہ سبھی وزیر اعلی نے شوٹنگ/فوٹو شوٹ کے لیے باقاعدہ سوشل میڈیا ٹیمیں رکھی ہوئی ہیں جو مختلف سوشل میڈیا جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں ان پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں https://t.co/HKKg5FjFnI
— XRyder (@Geralt_Views) February 18, 2026
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی ٹک ٹاک سہیل آفریدی عمران خان مریم نواز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ٹک ٹاک سہیل ا فریدی مریم نواز وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سوشل میڈیا ہو رہی ہے کی شوٹنگ کہا کہ ٹک ٹاک
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔