سولر صارفین کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
وفاقی حکومت نے 8 فروری تک جمع ہونے والی نیٹ میٹرنگ درخواستوں کے بارے میں اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستیں پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ سولر صارفین کے لیے دھچکا کیوں؟
وزیر پاور کے احکامات کے مطابق 8 فروری تک جمع شدہ تمام درخواستیں ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تمام تقسیم کار کمپنیوں کو فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 8 فروری تک ملک بھر میں تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جن کے تحت 250.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اویس لغاری سولر سولر صارفین نیٹ میٹرنگ نیٹ میٹرنگ درخواستیں وزیر پاور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اویس لغاری سولر سولر صارفین نیٹ میٹرنگ نیٹ میٹرنگ درخواستیں وزیر پاور نیٹ میٹرنگ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔