اسلام آباد: ترلائی امام بارگاہ حملے کے متاثرین کو وزیراعظم کی جانب سے امدادی چیکس جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد: 6 فروری کو ترلائی کے علاقے میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی شخص 50 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو کے 4 جاں بحق افراد کے ورثاء کو بھی چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے دوران ہر جاں بحق فرد کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔