بنگلہ دیش: وزیر اعظم طارق رحمان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان نے جمعرات کو بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں ملک کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔
اس ملاقات کی اطلاع حکمران بنگلہ دیش نیشنل پارٹی یعنی بی این پی کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر دی گئی۔
یہ ملاقات کابینہ ڈویژن میں ہوئی، جہاں آرمی چیف جنرل وقارالزمان، نیوی چیف ایڈمرل ایم نظم الحسن اور ایئر فورس چیف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں
وزیر اعظم طارق رحمان نے اپنی کابینہ میں شامل ہونے کے دوسرے روز سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر کا دورہ کیا۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب بی این پی نے 12 فروری 2026 کو ہونے والے 13ویں قومی پارلیمنٹ کے انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی کے بعد حکومت بنائی تھی۔
نئی کابینہ کے اراکین اس ہفتے کے آغاز میں حلف برداری کی ایک تقریب میں اپنے حلف اٹھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع
بدھ کو وزیر اعظم نے اپنی کابینہ اور مشیروں کا پہلا اجلاس بھی منعقد کیا، جس میں حکومت نے ابتدائی طور پر تین ترجیحات کا اعلان کیا۔
ان ترجیحات میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو، قانون و امن کی صورتحال میں بہتری، اور بجلی اور توانائی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہیں۔
حکام کے مطابق، مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ نو منتخب وزیر اعظم کی یہ ملاقات ایک معمول کی تعارفی ملاقات تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان ایڈمرل ایم نظم الحسن بنگلہ دیش بی این پی پارلیمنٹ جنرل وقارالزمان طارق رحمان مسلح افواج وزیر اعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان ایڈمرل ایم نظم الحسن بنگلہ دیش بی این پی پارلیمنٹ جنرل وقارالزمان مسلح افواج مسلح افواج بنگلہ دیش
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی