شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 شہداء کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 شہداء کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

دوسری جانب تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر شہید کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام بارگاہ کے ورثاء ورثاء کو

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی