کراچی میں گیس دھماکا، عمارت گرنے سے 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر 3 میں تین منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پہلی منزل پر ہوا جس کے باعث عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات ہونے والے دھماکے کے بعد تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کئی گھنٹوں تک سرچ آپریشن جاری رہا۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فاروق لانجر کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ گیس لیکج معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی وجہ کیمیکل معائنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور متعلقہ ادارہ یہ بھی طے کرے گا کہ عمارت قانونی تھی یا غیر قانونی۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 10 سالہ نازیہ اور 60 سالہ محمد ریاض بھی شامل ہیں، جبکہ 17، 19 اور 18 سال کی نوجوان لڑکیوں سمیت متعدد خواتین کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔ ایک 14 سالہ زخمی بچی کو بھی ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔