Jasarat News:
2026-07-24@01:13:55 GMT

امریکی فضائی حدودکا تمام پروازیں بحال کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فضائی حدود کی عارضی بندش ختم کرکے تمام پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ٹیکساس کے ایل پاسو انٹرنیشنل ائرپورٹ کے اوپر فضائی حدود کی عارضی بندش کو ختم کرکے تمام پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا جو اس سے قبل سیکورٹی وجوہات کی بنا پر روک دی گئی تھیں۔ مقامی میڈیا نے بتا یا کہ ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ ایل پاسو کے اوپر عارضی فضائی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ مذکورہ اقدام کے باعث تجارتی پروازوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں میکسیکن ڈرگ کارٹلز کے ڈرونز نے امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم فوج نے انہیں ناکام بنا دیا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی فوج کے مطابق یہ واقعہ ایل پاسو ہوائی اڈے کی اچانک بندش اور بعد میں اسے دوبارہ کھولنے کے بعد سامنے آیا۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش